دنیا بھر میں خسرے کی بیماری میں 300 فیصد اضافہ
کراچی (نیوز ڈیسک) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ رواں برس کے ابتدائی 3 ماہ میں عالمی سطح پر خسرے کے مرض میں 300 فیصد اضافہ ہوا۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ دنیا بھر سے خسرے کی بیماری بڑھنے کی رپورٹس سامنے آئی ہوں، اس سے قبل 2018 میں بھی خسرے کی رپورٹس 2017 کے مقابلے زیادہ ریکارڈ کی گئی تھیں۔ عالمی ادارہ صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ خسرے کے اصل مریضوں کی تعداد رجسٹرڈ کیسز سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی تازہ رپورٹ کے مطابق 2019 کے ابتدائی تین ماہ سے دنیا بھر سے خسرے کے مریضوں کی کیسز میں گزشتہ برس کے ابتدائی تین ماہ کے مقابلے تین گنا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ رپورٹ کے مطابق 2019 کے ابتدائی 3 ماہ میں دنیا کے 170 ممالک سے ایک لاکھ 12 ہزار 163 خسرے کے کیسز رپورٹ کیے گئے جب کہ 2018 کے ابتدائی 3 ماہ میں 163 ممالک سے 28 ہزار 124 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
Post A Comment:
0 comments so far,add yours
Post a Comment